ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کوئی لینا دینا نہیں : چوہدری نثار علی خان

ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کوئی لینا دینا نہیں : ...
ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کوئی لینا دینا نہیں : چوہدری نثار علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جس وقت ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی اس وقت میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر نہیں تھے اور نہ ان کا اس رپورٹ سے کوئی تعلق ہے۔  میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں کہ ڈان لیکس کی سفارشات مرتب ہونے میں تاخیر کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ، ہم مزید میزائل تجربے کریں گے: شمالی کوریا

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر در عمل دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے قیام کے وقت جسٹس عامر رضا خان نے اس کی سر براہی اس شرط پر قبول کی کہ وہ صرف اس وقت کمیٹی کی رپورٹ پر دستخط کریں گے جس پر سب کا اتفاق رائے ہو جائےگا۔ اگر شروع میں ہی کمیٹی کی سفارشات پر سب اراکین کا اتفاق رائے ہو جاتا تو اس کمیٹی کو اپنی حتمی رپورٹ مرتب کرنے میں پانچ مہینے سے زیادہ وقت کیوں لگتا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا نہ تو کمیٹی سے تعلق ہے اور نہ ہی وہ اس وقت ڈی جی آئی ایس پی آر تھے جب یہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔

احسان اللہ احسان نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا، نورین لغاری کبھی شام نہیں گئی، ہرپاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے : پاک فوج
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں مختلف معاملات زیر بحث آئے ۔ ڈان لیکس کی رپورٹ پر پوچھے گئے سوال پر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اگر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اتفاق رائے کا کہا ہے تو ان سے پوچھا جائے، ڈان لیکس کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -