پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، طلبہ تنظیم کے کارکنان نے ہاسٹل میں کمرہ جلا دیا، 2طلبہ زخمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ہاسٹل کے کمرے کو جلا دیا گیا جبکہ 2طلبہ زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ، ہم مزید میزائل تجربے کریں گے: شمالی کوریا
ٹی وی چینل سٹی 42 کے مطابق پختون طلبہ شفیع مینگل ، زمان داد ، اسفند یار ، وارث کاکڑ اور مزمل نے 20دیگر افراد کے ہمراہ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنا ن کو الاٹ شدہ کمرہ نمبر245کو جلا دیا ہے اور جمعیت کے کارکنان کو ذدوکوب بھی کیا ہے جس کے بعد ہدایت اللہ اور میاں ارسلان طارق شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کوئی لینا دینا نہیں : چوہدری نثار علی خان
اس واقعے کے بعداسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کیمپس پل پر احتجاج کررہے ہیں، پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس بھی منگوا لی گئی ہے۔ایس پی اقبال ٹاﺅن مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن جمعیت کے کارکنان کا مئوقف ہے کہ جب تک یونیورسٹی انتظامیہ نہیں آئے گی وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
دوسری طرف ہاسٹل نمبر 1کے باہر پختون طلبہ کی بڑی تعدادلاٹھیاں، پتھر اور ہاکیاں لئے موجود ہے اور یونیورسٹی میں تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے ترجمان تیمور خان نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے مار کھانے والے طلبہ پر دباو قبول نہیں.تشدد کرنے والے عناصر کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے .کسی بھی تصادم کی ذمہ دار پولیس اور انتظامیہ ہو گی .ہمارا احتجاج پرامن ہے کسی بھی ناخشگوار واقعے کی ذمہ دار پولیس ہو گی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور انتظامیہ غنڈہ گرد عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے جبکہ غنڈہ عناصر ہاسٹلز کے باہر ڈنڈے اور اسلحہ کے ساتھ موجود ہیں. تیمور خان نے مزید کہا کہ ابھی صرف کیمپس پل پر احتجاج کر رہے ہیں .مطالبات نہ مانے گےتو لاہور بھر میں پہیہ جام کر دیں گے ۔