اگر آپ اپنے گھر کو تالالگاکرکے سمجھ رہے ہیں کہ اب چور داخل نہیں ہوسکے گا توآپ کا خیال غلط ہے کیونکہ۔۔۔ ایسا طریقہ کہ صرف 5سیکنڈ میں تالا ٹوٹ جائے گا

اگر آپ اپنے گھر کو تالالگاکرکے سمجھ رہے ہیں کہ اب چور داخل نہیں ہوسکے گا توآپ ...
اگر آپ اپنے گھر کو تالالگاکرکے سمجھ رہے ہیں کہ اب چور داخل نہیں ہوسکے گا توآپ کا خیال غلط ہے کیونکہ۔۔۔ ایسا طریقہ کہ صرف 5سیکنڈ میں تالا ٹوٹ جائے گا

  


لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ اپنے گھر کو لاک کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ اب آپ کا گھر چوروں سے محفوظ ہے تو آپ بالکل غلط سوچ رہے ہیں کیونکہ ہینڈل والے لاک کو دس سیکنڈ سے بھی کم وقت میں کھولا جاسکتا ہے۔ ایک بلڈرٹومی ہاؤس نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسطرح چند سیکنڈز میں پینڈل والے لاک کو مکھن والی معمولی سے چھری سے کھولاجاسکتا ہے۔ ویڈیومیں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ چھری کو دروازے کے لاک والی جانب داخل کرتے ہیں اور ساتھ ہی ہلکے سے دباؤ سے تالا کُھل جاتا ہے۔کئی دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو دیکھ کر شاک ہوئے ہیں اور اب انہیں سمجھ آئی ہے کہ کس طرح ان کے گھر کو لوگوں نے لوٹا ہے۔یہ ویڈیو اس قدر مشہور ہوئی ہے کہ اب تک اس کے شیئرز ایک ہزار سے زائد ہوچکے ہیں، ٹومی ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہمیشہ اپنے گھر کو ڈبل لاک کریں تاکہ ایک تالا کھلنے کی صورت میں دوسرا تالا لگا ہو۔ایک صارف نے جولی سائلنس کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد وہ اپنے گھر کو ڈبل لاک لگاتی ہے۔ڈیلی میل آن لائن نے سیکیورٹی ماہر کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس طرح کے تالے کو بآسانی کھولاجاسکتا ہے۔ایک اور ماہر انتھونی نیری کا کہنا ہے کہ تالے کے اندر ایک بولٹ ہوتا ہے جسے چھری کی مدد سے موڑتے ہوئے تالا کھل جاتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس