اگر آپ کی سانس کی نالی میں کچھ پھنس جائے تو اس طریقے پر عمل کرکے آپ اپنی زندگی بچاسکتے ہیں

اگر آپ کی سانس کی نالی میں کچھ پھنس جائے تو اس طریقے پر عمل کرکے آپ اپنی زندگی ...
اگر آپ کی سانس کی نالی میں کچھ پھنس جائے تو اس طریقے پر عمل کرکے آپ اپنی زندگی بچاسکتے ہیں

  


لندن(نیوزڈیسک) اگر ہماری سانس کی نالی یا حلق میں کچھ پھنس جائے اور اسے نکالنے کے لئے پاس کوئی موجود نہ ہوتو سانس بند ہونے کی وجہ سے انسان کی موت یقینی ہوسکتی ہے لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ بتایا ہے جس پر عمل کرکے آپ اپنی جان بچاسکتے ہیں۔ اس طریقہ کو Heimlichحرکت کا نام دیا گیا ہے،ایک کرسی کو سامنے رکھتے ہوئے آپ یہ عمل سرانجام دے سکتے ہیں۔ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح آپ کو اپنی دونوں ہاتھ کرسی پرٹکانے ہیں اور پیٹ کو کرسی کی پشت(ٹیک) کے ساتھ لگاتے ہوئے آگے کو جھکتے ہوئے اپنے ہاتھوں کے ذریعے جھٹکا دینا ہے اور ساتھ ہی پیٹ کو کرسی کی پشت پر دبانا ہے۔صرف چند سیکنڈ میں آپ اپنے سانس کی نالی میں پھنسی ہوئی چیز کو نکال سکیں گے۔رائل برمپٹن ہاسپٹل کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ اس قدر مفید ہے کہ حاملہ خواتین بھی یہ طریقہ استعمال کرتے ہوئے اپنی جان بچاسکتی ہیں۔تحقیق کار ڈاکٹر نِک ہاپکنس کا کہنا ہے کہ اس طریقہ سے سانس کی نالی میں چیز پھنس جانے کی صورت میں ہونے والی اموات سے بچاجاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس بات کا علم ہونابہت ضروری ہے کہ تنہاہونے کی صورت میں ایسی صورتحال سے کس طرح نبر آزما ہواجاسکتا ہے۔ ’’اگر سانس کی نالی میں کچھ پھنس جائے تو چند منٹوں میں موت واقع ہوجاتی ہے لیکن اس طریقہ سے ایسی موت سے بچاجاسکتا ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ اس بات کی اشد ضرورے ہے کہ لوگوں میں اس بات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس