کس وقت پانی پینا آپ کے لئے زیادہ فائدہ مند ہے، سائنسدانوں نے ایسی بات بتادی کہ آپ بھی ضرورعمل کریں گے
نیویارک(نیوزڈیسک) کہا جاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پینا صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے لیکن یہ نہیں بتایا جاتا کہ کس وقت پانی پیا جائے اور کس وقت اس سے بچاجائے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس وقت پانی پیناانتہائی ضروری ہے اور کس وقت اس سے بچاجائے۔
صبح کے وقت دوگلاس پانی
اٹھتے ساتھ ہی کوئی چیز کھانے کی بجائے پانی پئیں کہ اس کی وجہ سے آپ کا جسم تروتازہ رہے گا اور معدے میں پانی کی وجہ سے اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
کھانے سے 30منٹ قبل پانی پینا
دوپہر یا رات کے کھانے سے کم از کم آدھا گھنٹہ قبل پانی پینے سے آپ کا معدہ بھرا رہے گا جس کی وجہ سے آپ کم کھانا کھائیں گے اور وزن کم ہونے کے ساتھ آپ کی صحت بھی اچھی ہوگی۔
نہانے سے قبل پانی پینا
نہاتے ہوئے انسان کا بلڈ پریشر بڑھنے لگتا ہے لیکن پانی پینے سے یہ کنٹرول میں رہتا ہے۔اگلی با رنہانے سے قبل پانی پئیں اور بلڈ پریشر کو ٹھیک رکھیں۔
اگلے اور پچھلے کھانے کے درمیان پانی پینا
دوپہر اور رات کے کھانے کے درمیان 6سے 7گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے اور اگر اس دوران آپ پانی پئیں تو جسم کی پانی کی ضروریات پوری ہوتی ہیں اور معدہ بہتر طریقہ سے اپنا کام کرتا ہے۔
رات کے کھانے سے قبل پانی پینا
اگر آپ نے دن میں 8گلاس پانی پی لیا ہے تو یہ بہت ہی اچھی بات ہے کیونکہ اس طرح آپ کے جسم کو پانی کی مطلوبہ مقدار مل چکی ہے تاہم رات کے کھانے سے قبل 30منٹ پہلے پانی پئیں۔
رات کو سونے سے قبل پانی پینا
اگر آپ رات کو سونے سے قبل ایک گلاس پانی پی لیں گے تو فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچ سکیں گے۔