توہین مذہب قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے:شیری مزاری

توہین مذہب قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق ...
توہین مذہب قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے:شیری مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن تحریک انصاف شیری مزاری نے کہا ہے کہ ملک میں توہین مذہب کے قانون کو غلط طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے اسے ہر صورت روکا جائے ، کسی بھی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔

”میں مشال خان کا استاد کے ساتھ دوست بھی تھا،جب لائٹ آف ہوتی تھی تو میں مشال کے پاس ہاسٹل کے کمرے میں جایا کرتا تھا اور وہ ۔۔۔“ مشال خان کے استاد اور تمام تر واقعے کے عینی شاہد لیکچرار نے آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری کا خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ حکومت ہجوم کے تشدد کے واقعات کے خلاف قرارداد لائے،اگر حکومت قرارداد نہیں لائے گی تو ہم لائیں گے۔ہم قانون کے غلط استعمال سے متعلق اپوزیشن لیڈرکے موقف کی حمایت کرتے ہیں، توہین مذہب قانون کو معصوم لوگوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -