آئی پی ایل:سن رائزرز حیدر آباد نے کنگز الیون پنجاب کو 5رنز سے شکست دیدی

آئی پی ایل:سن رائزرز حیدر آباد نے کنگز الیون پنجاب کو 5رنز سے شکست دیدی
آئی پی ایل:سن رائزرز حیدر آباد نے کنگز الیون پنجاب کو 5رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈین پریمیر لیگ کے انیسویں میچ میں سن رائزرز حیدر آباد نے کنگز الیون پنجاب کو 5رنز سے شکست دیدی،بلے باز شین وارنر 70رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پریکٹس میچ، احمد شہزاد کی عمدہ نصف سنچری، پاکستان نے 4 وکٹوں پر 129 رنز بنا لئے، مزید 290 رنز کا خسارہ باقی

تفصیلات کے مطابق سن رائزرز حیدر آبادکے 160رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگز الیون پنجاب نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی زیادہ دیر تک کریز پر اپنے قدم نہ جما سکی اور پہلے بلے باز ہاشم آملہ بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔دوسرے بلے باز وہرا نے 5چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ میکس ویل 10رنز بنانے کے بعد ہی آوٹ ہوگئے۔مورگن نے 13،ملر نے 1،پاٹیل نے 7،شرما نے10اور سندیپ نے5رنز بنائے۔سن رائزرز حیدر آباد کی جانب سے بھوو نیشور کمار نے 5وکٹیں حاصل کیں۔

ہارون رشید ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے پر تعینات

قبل ازیں سن رائزرز حیدر آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے، بلے باز شین وارنر نے2چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 70رنز کی جا رحانہ اننگز کھیلی۔معروف بلے باز یووراج سنگھ بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز اوجھا نے34،ہودا نے 12اور محمد نبی نے صرف2رنز بناسکے۔

مزید :

T20 World Cup -