شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں دو روزہ "بین الاقوامی ثقافتی میلہ برائے طلباء" کا انعقاد

شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں دو روزہ "بین الاقوامی ثقافتی میلہ برائے طلباء" ...
شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں دو روزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں دو روزہ "بین الاقوامی ثقافتی میلہ براءے طلباء" کا انعقاد ہوا جسکے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے نائب رئیس پروفیسر عبداللہ التوبی تھے جبکہ اس میں 27 ممالک کے طلباء نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی. پاکستانی وفد کی قیادت ماسٹر ڈگری کے طالبعلم جواد مجید نے کی. انکے ہمراہ دیگر طلباء میں راشد میانداد، شاہد حسنین، عثمان اشرف، وقاص خان، تسنیم اختر، مزمل انجم، اعجاز احمد، عمر فاروقی اور علی شان شامل تھے. پروگرام کے دوران گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر سے لیکر پاکستان کے تمام صوبوں کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کیا گیا. ملک بھر کے ثقافتی فن پاروں کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں کے حسین مناظر کو دلکش تصاویر کے ساتھ اجاگر کیا گیا. پروگام کے شرکاء کی روایتی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی. تقریب میں نمائندگی کرنے والےممالک کی نمایاں شخصیات نے بھی اس میلے میں شرکت کی جن میں پاکستان، ترکی، افغانستان، انڈونیشیا، ملائشیا یمن اور دیگر ممالک کے قونصلرز شامل تھے.
پاکستان تونصلیٹ کے تونصل پریس ارشد منیر، پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ (عزیزیہ) کے پرنسپل بلال احمد تقریب میں شریک ہوئے. انکے علاوہ بڑی تعداد میں پاکستانی سول سوسائٹی کے ارکان سمیت پاکستانی میڈیا کے ارکان نے بھی بھرپور شرکت کی. تقریب کے شرکاء نے پاکستانی سٹال میں خصوصی دلچسپی کا اظہارکیا.
پاکستانی طلباء جامعہ ملک عبدالعزیز میں سعودی گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی سکالرشپ پہ اعلی تعلیم حاصل کر رہےہیں.

مزید :

عرب دنیا -