گھریلوملازمہ طیبہ پر تشدد کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق آج کیس کا فیصلہ سنائیں گے

گھریلوملازمہ طیبہ پر تشدد کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق ...
گھریلوملازمہ طیبہ پر تشدد کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق آج کیس کا فیصلہ سنائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے معاملے کا فیصلہ ا سلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق  آج  کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا واقعہ 27 دسمبر 2016کوپیش آیاتھا،تشددواقعے میں ملوث دونوں ملزمان کیخلاف تھاناآئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیاتھا اور پولیس نے29دسمبرکوراجاخرم کے گھرسے طیبہ کو تحویل میں لیاتھا جبکہ 3 جنوری 2017کو طیبہ کے والدین نے راجہ خرم اور اسکی اہلیہ کو معاف کردیا لیکن راضی نامہ آنے پرچیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے کا از خود نوٹس لیا۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس نے 8جنوری 2017 کو طیبہ کو بازیاب کراکے پیش کیا ،عدالتی حکم پر 12جنوری 2017کو راجہ خرم علی خان کو کام سے روک دیا گیا اورچیف جسٹس آف پاکستان نے مقدمے کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوایا۔

رپورٹ کے مطابق 10 فروری کو ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی اوراسلام آباد ہائیکورٹ نے 16مئی 2017 کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی،مقدمے میں مجموعی طور پر 19 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اورگواہوں میں 11 سرکاری جبکہ طیبہ کے والدین سمیت 8 غیر سرکاری افرادشامل تھے۔تاہم عدالت نے 27مارچ کو حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا اور ملزمہ ماہین ظفر اور راجاخرم علی خان کو بھی طلب کررکھا ہے۔ 

مزید : علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...