لو میرج کی رنجش ، سالے کے ہاتھوں 22سالہ بہنوئی قتل ، بہن اور اسکی ساس شدید زخمی

لو میرج کی رنجش ، سالے کے ہاتھوں 22سالہ بہنوئی قتل ، بہن اور اسکی ساس شدید زخمی

لاہو ر (خبر نگار)نواں کوٹ کے علاقہ میں لومیرج کرنے کی رنجش میں سالے نے بہنوئی اور بہن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے زد میں آکر 22سالہ بہنوئی جاں بحق جبکہ بہن اور اس کی ساس شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے گنج بخش پارک کے رہائشی عادل اپنی کزن فریحہ بی بی کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر فریحہ کا بھائی روف اس شادی کے خلاف تھا 8ماہ قبل خاندان کے بزرگوں نے فیصلہ کیا کہ عادل اور فریحہ چونکہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لہذا ان ی شادی کر دی گئی مگر اس بات کی رنجش روف نے اپنے دل میں رکھی گزشتہ روز روف پستول کے کر اپنے بہنوئی کے گھر داخل ہوا اور کمرے میں فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں عادل اس کی ماں صفیہ بی بی اور اس کی بیوی فریحہ بی بی تینوں شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزم ہوائی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا۔اہل محلہ نے ان زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ملزم کا بہنوئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ فریحہ اور اس کی ساس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیااور مقتول کے والد اکر م کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 456/18 درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...