ڈکیت و چور گینگز سمیت مختلف جرائم میں ملوث 18ملزم گرفتار

ڈکیت و چور گینگز سمیت مختلف جرائم میں ملوث 18ملزم گرفتار

لاہور (خبر نگار)شہر بھر میں ڈکیت و چور گینگز سمیت 18ملزم گرفتار، جن میں2ملزم ڈکیت گینگ، 3چور گینگ، 9جواری،1ناجائز اسلحہ بردار، 2گٹکا فروش اور 1سامان آتشبازی فروخت کرنے والا شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوانارکلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے باسا موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ باسا کو اس کے دو ساتھیوں امجد اور شہروز سمیت گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں، 3 پسٹل بمعہ گولیاں اور نقد رقم ایک لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کرلیے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔شاہدرہ پولیس نے گھروں میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کرنے والا دو رکنی گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے نقدی ، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ پولیس نے گھروں میں گھس کر ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان اشفاق اور علی رضا کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 پسٹل2 موٹر سائیکل اور ایک لاکھ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ٹبی سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 5جواریوں شہزاد ،نادر ،شعیب ،فاروق اور مجاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فونز برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔دریں اثناء تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او فہد منصور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر تاش جواء کھیلتے 4 جواریئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے۔ تھانہ سمن آباد پولیس نے ملزمان اصغر ، نوید ، احمد اور محمد منیر سے تاش کے 52 پتے اور داؤ پر لگی ہوئی رقم 10,400 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسلام پورہ پولیس نے ایم اے او کالج کے نزدیک دوران چیکنگ سنی گجر نامی شخص سے ناجائزپسٹل بمعہ گولیاں برآمد ہونے پراسے حراست میں لے کر آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا اور دوسری جگہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم سے خام وتیار گٹکا برآمد کرتے ہوئے دونوں ملزمان پر قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرلیا۔شاہدرہ پولیس نے کاروائی کے دوران گٹکا فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 6من سے زائد لیکوڈ فارم میں گٹکا برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او شا ہد رہ عا صم رفیع کے مطا بق شاہدرہ پولیس نے کاروائی کرتے گٹکا فروش ندیم کو گرفتار کر کے ملزم ندیم کے قبضہ سے لاکھوں مالیتی کا 6من 10لیٹر لیکوئیڈ فام گٹکا برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزم کراچی شہر سے گٹکا برآمد کر کے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتاتھا۔ّ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...