ساندہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی دوران علاج دم توڑ گیا

ساندہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی دوران علاج دم توڑ گیا

لاہور (خبر نگار)ساندہ کے علاقہ میں چندر وز قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاشخص دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس نے لاش کوپورسٹمارم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ شفیق ٹاؤن کارہائشی ملک عرفان نامی شخص جو کہ جیولری کا کا م کرتا تھا چندروز قبل رات گئے دوکان سے واپس آرہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے شدیدزخمی کردیا تھ جسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیاگیاتھا جہاں وہ گزشتہ روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعددم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملک عرفان کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کررکھا تھا جوکہ اب مقتول کے لواحقین کی طرف سے درخواست موصول ہونے پرقتل کے مقدمہ میں تبدیل کیاگیاہے ، تاحال ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں لگ سکا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...