ڈکیتی چور ی کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات و دیگر قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی چور ی کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات و دیگر قیمتی سامان سے ...

لاہور(خبر نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق سبز ہ زارکے علا قہ میں جا وید کے گھر میں 4ڈاکوؤں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔منا واں کے علا قے میں صد یق کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ40ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔رائیو نڈ سٹی کے علا قہ میں کا مر ان کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ10ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ شا ہد رہ ٹا ؤن کے علا قہ میں فر خ کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ٹا ؤ ن شپ کے علا قہ سے شو کت کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ45ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،شا دبا غ میں با بر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر90ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ غا زی آ با د میں اسلم،مز نگ میں سر فر از کی گاڑیاں اورما ڈل ٹا ؤ ن میں طا ہر ،با ٹا پو ر میں با قر،اکبر ی گیٹ میں ارشد،شا د با غ میں کا شف اورشا لیما ر میں صا بر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی