کوٹ عبدالمالک‘ میونسپل کمیٹی کے علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کا راج
کوٹ عبدالمالک(نمائندہ خصوصی) ہیلتھ کیئر کمیشن نے سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑا دیا کوٹ عبدالمالک میونسپل کمیٹی کے علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کا راج ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو حکم دیا تھا کہ عطائیوں کیخلاف کاروائی کی جائے لیکن کوٹ عبدالمالک میونسپل کمیٹی کے علاقوں شرقپور خورد،زاہد ٹاؤن ،جاوید ٹاؤن وغیرہ کے عطائی ڈاکٹروں نے عرصہ دراز سے کلینکس کھول کر لوگوں کی زندگیوں کیساتھ کھیل رہے ہیں منہ مانگی فیسیں بٹور رہے ہیں اب تک کئی افراد ان کے ہاتھوں جاں بحق ہو چکے ہیں معلوم ہوا ہے کہ ان عطائیوں نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندوں کیساتھ مک مکا کر رکھا ہے جس کی وجہ سے عطائیوں نے دکانیں کرایہ پر حاصل کر کے کلینکس کھول رکھے ہیں بعض عطائیوں نے باہر کلینک پر اپنا نام بھی نہیں لکھا چند روز قبل جاوید ٹاؤن کے علاقہ میں ایک عطائی ڈاکٹر نے نو مولود بچی کو غلط انجکشن لگا کر موت کی نیند سلا دیا۔ او ر راتو ں رات فر ار ہو گیا ۔
ڈاکٹر نے کرایہ پر دکان لیکر کلینک کھول رکھا تھا جو رات کے اندھیروں میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا بچی کے والد نے تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک میں رپورٹ درج کروا دی پولیس نے عطائی ڈاکٹر کی گرفتاری کے لیے جاوید ٹاؤن میں چھاپہ مارا دکان کے مالک کو پکڑ لیا تھانہ میں جا کر چھوڑ دیا علاقہ کی سماجی و فلا حی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کیخلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے ۔