ضمانت کی درخواستیں دائر ہونے پرتفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ضمانت کی درخواستیں دائر ہونے پرتفتیشی افسر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)راستہ بلاک کرنے پر نو عمرجڑواں بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مقتول رکشہ ڈرائیورکے کیس کی سماعت ہوئی ،فاضل جج نے ملزموں کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں دائر ہونے پر تھانہ ٹبی سٹی کے تفتیشی افسرکوتفتیش مکمل کرکے 25اپریل تک رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تھانہ ٹبی سٹی میں درج ایف آئی آرکے مطابق گزشتہ ماہ نوعمر جڑواں ملزمان اعظم اور منصور نے رکشہ ڈرائیور امجد علی کو راستہ بند کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا، مقتول کے بھائی اعجاز کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید : علاقائی