کائنات بداخلاقی :عمران علی کیس میں پراسیکیوشن کی شہادت ختم

کائنات بداخلاقی :عمران علی کیس میں پراسیکیوشن کی شہادت ختم

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور کی 7سالہ کائنات کو بداخلاقی اورتشدد کا نشانہ بنانے والے مجرم عمران علی کے کیس میں پراسیکیوشن نے اپنی شہادت ختم کردی۔ ملزم عمران کا کوٹ لکھپت جیل میں 19اپریل کو بیان قلمبند ہوگا۔ا نسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصور اے ڈویژن پولیس نے 7سالہ کائنات سے بداخلاقی کرنے کے الزام میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے، عدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی