قتل کے مقدمے میں فریقین کے مابین صلح،2ملزم بری

قتل کے مقدمے میں فریقین کے مابین صلح،2ملزم بری

لاہور(نامہ نگار)قتل کے مقدمے میں فریقین کے مابین صلح ہو گئی ، مدعی کی جانب سے معاف کرنے پر ایڈیشنل سیشن جج محمد واجد منہاس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو بری کر دیا۔ملزم اسلم ڈوگر، عابدہ بی بی اور مقتول کے بیٹے فیضان کے درمیان صلح ہونے پرعدالت نے بریت کا فیصلہ سنایاہے، ملزم اسلم ڈوگر اور عابدہ بی بی کے خلاف 2013ء میں تھانہ غازی آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا، ان پر شوکت علی کے قتل کرنے کا الزام تھا، مقتول کے اہل خانہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملزموں کو معاف کر دیا ہے ،عدالت نے مدعی مقدمہ اور دیگر ورثا کے بیانات پر مذکوہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی