ناقص پلاسٹک پائپ دینے پر علی عثمان ٹریڈرز کے مالک کو نوٹس

ناقص پلاسٹک پائپ دینے پر علی عثمان ٹریڈرز کے مالک کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے پلاسٹک کے پائپ ناقص کوالٹی کے دینے پر علی عثمان ٹریڈرز کے مالک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20اپریل تک طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں حافظ آباد کے معظم حیات بھون نے علی عثمان ٹریڈرز برانتھ روڈ کے مالک کے خلاف ایک لاکھ 16ہزار810روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیاکہ اس نے علی عثمان ٹریڈرز سے پلاسٹک کے پائپ خریدے، جب انہیں استعمال کیا تو وہ ناقص کوالٹی کے نکلے جس پر علی عثمان ٹریڈرز سے رابط کیا لیکن انہوں نے تبدیل کرنے سے انکار کردیا،عدالت نے دعویٰ پر علی عثمان کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوا، عدالت نے 85ہزار 810روپے کی ڈگری جاری کردی درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہاجس پرعدالت نے علی عثمان ٹریڈرز کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 اپریل کو طلب کرلیاہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...