ایڈیشنل سیشن جج نے ناراض میاں بیوی میں سمجھوتہ کرا دیا

ایڈیشنل سیشن جج نے ناراض میاں بیوی میں سمجھوتہ کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر چودھری نے ناراض میاں بیوی میں سمجھوتہ کرا دیا، چائنہ سکیم کے عمیر نے بیوی سسرال والوں سے بازیاب کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا، چائنہ سکیم کے رہائشی عمیر نے سیشن عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ 2014ء میں اس کی نائیلہ سے شادی ہوئی اب اس کے دو بچے ہیں ،سسرال والے بیوی کو اپنے ساتھ لے گئے اور اب طلاق لینے پر مجبور کر رہے ہیں ،بیوی کو سسرال والوں سے بازیاب کرایا جائے ۔عدالت کے حکم پر درخواست گزار کی بیوی نائیلہ اور دو بچوں کو عدالت میں پیش کیا گیا ،درخواست گزار نے اپنے تین سالوں کو مقدمہ میں فریق بنایا ہوا تھا وہ بھی عدالت میں پیش ہوئے ،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بہنوئی کا رویہ درست نہیں ،اس وجہ سے بہن اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی ،ان کی آپس میں لڑائی ہوتی رہتی ہے،عدالت نے خاتون کو سمجھایا تو خاتون خاوند کے ساتھ جانے پر تیار ہو گئی جس کے بعد فاضل جج نے بیوی کو خاوند کے ساتھ بھجوادیا۔

مزید :

علاقائی -