مانگا منڈی، 3گھنٹے میں ڈکیتی کی 2وارداتیں ، تاجر جاں بحق ، ڈاکو راہگیر زخمی

مانگا منڈی، 3گھنٹے میں ڈکیتی کی 2وارداتیں ، تاجر جاں بحق ، ڈاکو راہگیر زخمی

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی کے علاقہ میں تین گھنٹہ کے دوران دو ڈکیتی کی وارداتیں، پہلی واردات میں تاجر اور نامعلوم ڈاکو جاں بحق جبکہ دوسری واردات میں ڈاکوؤوں نے ایک شخص کو لوٹ کر فائرنگ سے زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگا منڈی میں ڈکیتی کی پہلی واردات شام کی نماز کے بعد اسلحہ سے مسلح پانچ نامعلوم ڈاکو2عدد ہنڈا 125موٹر سائیکل پر سوارڈاکو بھرے بازار تاجر شیخ محمد حسن کی دوکان میں داخل ہو گئے اورمبینہ طور پر15لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے لگے مگر شیخ محمد حسن نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیامزاحمت پردوسرے4 ڈاکوؤں اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایک نامعلوم ڈاکو موقع پر جاں بحق ہو گیا اور دوکان کا مالک شیخ حسن بھی زخمی ہو گیا زخمی تاجر شیخ محمد حسن کو مقامی ہسپتال مانگا منڈی لیجایا گیا مگر ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر لاہور ریفر کر دیا مگر زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہول سیل تاجر شیخ محمد حسن بھی 2گھنٹے بعد جان بحق ہو گیا اطلاع ہونے کے باوجود تھانہ مانگا منڈی پولیس دو گھنٹے بعد پہنچی تھانہ مانگا منڈی کے سب انسپکٹر محمد اشرف بھی صحافیوں کے ساتھ بداخلاقی کرتے رہے آخر میں تھانہ مانگا منڈی کے ایس ایچ او مستینر احمد خان 3گھنٹے بعد موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ڈاکو کی لاش کو آٹھا کر سرکاری گاڑی میں ڈال کر تھانہ مانگا منڈی لے گئے اور تھانہ مانگا منڈی کا مین گیٹ بند کر دیا نہ کسی صحافی اور نہ کسی عام آدمی کو تھانے میں داخل ہونے دیا بھرے بازار میں سینکڑوں افراد نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تھانہ مانگا منڈی پولیس کے خلاف شیدید احتجاج کیا مانگا منڈی پولیس مردہ باد کے نعرہ بھی لگائے تاجر شیخ محمد حسن ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے موہلنوال کے قریب سٹی ہسپتال میں ہی جان بحق ہو گیا۔اس واقعہ کے تین گھنٹے بعد ڈکیتی کی ایک اور واردات ہوگئی بتایا گیا ہے کہ محمد لطیف ولد حنیف نیاز جو کہ سردار ملز میں ملازمت کرتے اور اپنی موٹر سائیکل ہنڈا ون ٹو فائیو پر سوار ہوکر مانگا منڈی کی طرف آ رہا تھا جب ہنڈا فیکٹری کے قریب پہنچا تو اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا سب کچھ حوالے کرنے کو کہا تو محمد لطیف نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے محمد لطیف کو زخمی کر دیا فائر محمد لطیف کے پاؤں پر لگا ڈاکو مبینہ طورپر50ہزار روپے نقدی اور ایک ہنڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل چھین کر فرار زخمی کو ریسیکو1122نے زخمی محمد لطیف کو لاہور شیخ زید ہسپتال ریفر کر دیا۔

مزید : علاقائی