رائیونڈ روڈ : فیکٹری سٹاف بس کی موٹر سائیکل بچاتے ڈمپر سے ٹکر

رائیونڈ روڈ : فیکٹری سٹاف بس کی موٹر سائیکل بچاتے ڈمپر سے ٹکر

لاہور (خبر نگار)رائیونڈ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، فیکٹری ورکرز سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے جاٹکرائی جس کے موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے ریسکیو کی مدد سے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال اور مرنے والے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا جبکہ بس اور ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پرلیک سٹی کے سامنے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوتے ہوئے نجی فیکٹری کی بس ڈمپر سے ٹکر ا گئی جس پر ڈمپر کے آگے چلتی ہوئی موٹر سائیکل ان کی زد میں آگئی اور سوار کریم نامی پولیس ملازم گرکر شدید زخمی ہوگیاجبکہ بس میں موجود20کے قریب فیکٹری کے ملازم بھی زخمی ہوگئے جبکہ ڈمپر اور بس کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے ،اطلاع ملتے ہی فوری پولیس اور ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے طبی امداد کے لیے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں موٹرسائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا باقی ماندہ زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے بس او رڈمپر کو اپنی تحویل میں لے مرنے والے کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے موقع سے بھاگ جانے والے ڈرائیو روں کی تلاش شروع کردی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...