فیکٹری ایریا: گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹا جھلس کر جاں بحق

فیکٹری ایریا: گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹا جھلس کر جاں بحق

لاہور(خبرنگار)فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ میں گھر میں آگ لگنے سے ماں کمسن بیٹے سمیت جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یٰسین ٹاؤن چونگی امرسدھو میں رہائش پذیر 35 سالہ روبیکا کی اپنے خاوند عزیز مسیح کے ساتھ رنجش چل رہی ہے اور اپنے تین کمسن بچوں کے ہمراہ الگ کرائے کے گھر میں رہ رہی تھی۔ گزشتہ روز روبیکا بی بی اپنے گھر میں کھانا تیار کر رہی تھی کہ تین سالہ بیٹا آئیزک کے کپڑوں کو چولہے سے آگ لگ گئی جس کے باعث اس کا بیٹا بری طرح جھلس گیا ۔ روبیکا اپنے کمسن بیٹے کو بچانے لگی کہ وہ بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی اور دونوں ماں بیٹا بری جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں جنرل ہسپتال لے جایا کہ دونوں ماں بیٹا دم توڑ گئے۔ تاہم گھر کے باہر کھیلتے ہوئے روبیکا کے دیگر دو کمسن بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔ پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔واقعہ کے بعد پورے محلے میں سوگ کا سماں طاری ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اتفاقیہ ہے۔

مزید : علاقائی