سیکرٹری صحت فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کو چیپ میڈیکل سٹور کو ادویات چیک کرنے کیلئے جگہ فراہم کریں: ڈرگ کورٹ

سیکرٹری صحت فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کو چیپ میڈیکل سٹور کو ادویات چیک کرنے کیلئے ...

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ میں چیپ میڈیکل سٹور کو ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے سیکرٹری صحت کو حکم دیا ہے کہ فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کو میڈیکل سٹور کی ادویات کی چیکنگ کے لئے فوری جگہ فراہم کی جائے۔ڈرگ ٹربیونل کے روبرو چیپ میڈیکل سٹور پرانی انارکلی کو ڈی سیل کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

، عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کرنے پر فیڈرل ڈرگ انسپکٹر پیش ہوئے،انہوں نے بتایا کہ میڈیکل سٹور کی تین منزلہ عمارت ہے، جہاں پر غیرملکی غیر رجسٹر ادویات ٹنوں کے حساب سے پڑی ہیں، ان کے پاس چیک کر نے کے لئے جگہ نہیں تاکہ عدالت کو کوالٹی سے آگاہ کیا جا سکے، عدالت نے سیکرٹری صحت کو حکم دیا کہ فوری فیڈرل انسپکٹر کو جگہ فراہم کی جائے،اس کیس کی مزید سماعت 25اپریل کو ہوگی۔

مزید : علاقائی