پاکستان کبڈی لیگ کوولائتی ٹچ دینے کی تیاری کرلی گئی

پاکستان کبڈی لیگ کوولائتی ٹچ دینے کی تیاری کرلی گئی

لاہور(اے این این )پی ایس ایل کی مقبولیت کے بعد دیسی کبڈی کو بھی ولائتی ٹچ دینے کی تیاری کر لی گئی، پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ کا مئی سے لاہور میں آغاز ہوگا ۔ سپر کبڈی لیگ کی ڈرافٹنگ23 اپریل کولاہور میں ہو گی۔ 10 ملکوں کے 120 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے، 8 ٹیموں میں زور کا جوڑ پڑے گا۔صرف یہ ہی نہیں خواتین کبڈی کھلاڑیوں میں بھی 2 نمائشی میچ کھیلے جائیں گے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب یکم مئی کو ہو گی۔

، 2 مئی سے باقاعدہ مقابلوں کا آغاز ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی