محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ آج انگلینڈ میں ہو گا

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ آج انگلینڈ میں ہو گا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ نجی ایئرلائن محمد حفیظ انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ آج اپنیباؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ پر غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے بولنگ پر پابندی ہے اور گزشتہ سال ان کے ایکشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائروں نے ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھا۔تاہم محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے پرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن کلیئر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ محمد حفیظ 50 ٹیسٹ میچز میں 52، 200 ایک روزہ میچز میں 136 اور 81 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 49 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ اس سے پہلے نومبر2014اور جون 2015 میں یہ ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔محمد حفیظ گزشتہ برس 18 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف رپورٹ ہوئے تھے۔ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کا نتیجہ 14 روز میں آئے گا۔ قومی کرکٹر پرامید ہیں کہ بلے باز سے آل راؤنڈر بنتے ہی ان کے لئے ٹیم کے دروازے کھل جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...