یونس خان رہائش نہ ملنے پر احتجاجاً کوچنگ کورس چھوڑ گئے

یونس خان رہائش نہ ملنے پر احتجاجاً کوچنگ کورس چھوڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرہ نہ ملنے پر احتجاجاً کوچنگ کورس چھوڑ کر چلے گئے۔یونس خان کوچنگ کورس کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں انہیں کسی اور کے کمرے میں قیام کرنے کو کہا گیا جس پر وہ شدید ناراض ہوئے اور ایک ویڈیو پیغام جاری کردیا۔یونس خان نے کہا کہ این سی اے کی جانب سے لیول تھری کوچنگ کورس کے لیے میل آئی جس میں شرکت کے لیے لاہور آیا لیکن یہاں میرے لیے کمرہ بھی دستیاب نہیں۔کسی سینئر آفیشل کا کمرہ استعمال نہیں کرسکتا۔دوسری جانب نیشنل اکیڈمی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو آج سے شروع ہونے والے لیول 3 کورس کے لیے مدعو کیا ہے اور ان کے ایک دن پہلے آمد کی وجہ سے کچھ مسئلہ ہوا ہے۔
این سی اے ذرائع کے مطابق سابق کپتان سے کوچنگ کورس کی کوئی فیس بھی نہیں لی گئی۔