سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندا ڈیکس 45600کی حد سے نیچے چلا گیا

سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندا ڈیکس 45600کی حد سے نیچے چلا گیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی46000 ،45900،45800،45700اور45600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں85ارب8 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت26.61 فیصدکم جبکہ66.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز 24پوائنٹس کے اضافے سے ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی46095پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس389.62 پوائنٹس کمی سے45682.24پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے106کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،250 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں85ارب8کروڑ62لاکھ43ہزار901روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر93کھرب58ارب9 کروڑ59 لاکھ12ہزار 736روپے ہو گئی ۔پیرکو14کروڑ48 لاکھ46 ہزار280 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوجمعہ کی نسبت5کروڑ25 لاکھ38ہزار990شیئرزکم ہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت134.00 روپے اضافے سے3034.00 روپے اورماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت18.37 روپے اضافے سے1536.01روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت300.00روپے کمی سے8100.00 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت47.50روپے کمی سے2745.00روپے ہو گئی ۔پیرکویونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ 20لاکھ35ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت1.29روپے اضافے سے28.01روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ2لاکھ71ہزار 500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت11پیسے کمی سے7.04روپے پر بند ہوئی ۔

پیر کو کے ایس ای 30 انڈیکس263.70پوائنٹس کمی سے22767.47 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس877.81پوائنٹس کمی سے77799.14 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس297.86 پوائنٹس کمی سے32799.01پوائنٹس ہو گئی ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...