شادی سے ایک ماہ قبل جان سینا کی منگیتر سے علیحدگی

شادی سے ایک ماہ قبل جان سینا کی منگیتر سے علیحدگی

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ریسلنگ کی دنیا کے نامور سٹار جان سینا کی شادی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں تھیں، تاہم اب ان کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے، تاہم اب ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ریسلر نکی بیلا نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس خبر کا اعلان کیا۔نکی بیلا کے بیان میں بتایا گیا کہ ’6 سال ساتھ رہنے کے بعد ہم دونوں الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں، یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی، جبکہ رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔

؂

جان سینا نے گزشتہ سال ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔جان سینا نے بھی ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بدترین دن تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...