پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ میں4ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے

پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ میں4ٹیموں نے اپنے میچ جیت لیے

اسلام آباد (این این آئی) پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ میں اسلام آباد کمانڈر، راول جگنی، لاہور استاد اور کراچی کرارے کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، لیگ کے پہلے روز اسلام آباد کمانڈر نے ملتان صوفیاں کو 3۔0 سے شکست دی، کراچی قرار نے فیصل آباد شیردل کو 3۔1 سے ہرا دیا راول جگنی نے پشاور دلاور کو 3۔1 سے جبکہ اسلام آباد کمانڈر نے ملتان صوفیاں کو 3۔0 سے شکست دی ،لیگ میں ملک بھر سے سو سے زائد پروفیشنل کھلاڑیوں آٹھ مختلف ٹیموں کے مرد اور خواتین حصہ لے رہے ہیں ان ٹیموں میں کراچی کرارے، لاہور استاد، اسلام آباد کمانڈر، فیصل آباد، شیردل، راول جگنی، ملتان صوفیان، پشاور دلاور اور کوئٹہ ڈیفنڈر شامل ہیں ، آج منگل کو لیگ کے سیمی فائنل صبح دس بجے اور فائنل شام چار بجے کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...