کامن ویلتھ گیمز میں تمغے جیتنے والے اتھلیٹس پنجاب گروپ آف کالجز کے طالبعلم

کامن ویلتھ گیمز میں تمغے جیتنے والے اتھلیٹس پنجاب گروپ آف کالجز کے طالبعلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک) یو سی پی اور پنجاب گروپ آف کالجز نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ یوسی پی کے جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والے طیب رضا پنجاب گروپ آف کالجز کے طالبعلم ہیں۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا سونے کا تمغہ محمد انعام بٹ نے جیتا ، فتح کا جھنڈا بلند کرنے والے قومی ہیرو نے کامیابی کا سہرا اپنے تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سر باندھا۔ ان کا کہنا تھا پڑھائی کے ساتھ کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کی بدولت یہ اعزاز ملا۔ برونز میڈل کو سینے پہ سجانے والے طیب رضا نے بھی پنجاب گروپ آف کالجز کے بہترین سسٹم کو ہی سراہا۔ قومی ریسلر محمد بلال کا تعلق بھی پنجاب گروپ آف کالجز سے ہے۔