ایمی ٹیکس ارجنٹائن کا شاندار اختتام ،6پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

ایمی ٹیکس ارجنٹائن کا شاندار اختتام ،6پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

کراچی (اکنامک رپورٹر)ارجنٹائن میں فیبرکس و گارمنٹس کی عالمی نمائش ایمی ٹیکس کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئی،4روزہ نمائش میں پاکستان سے بھی 6کمپنیوں نے شرکت کی ،میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے عمر صلاح الدین کے مطابق ایمی ٹیکس نمائش میں ٹڈاپ کی جانب سے پہلی بار پاکستانی پویلین کا انعقاد کیا گیا ،ایمی ٹیکس ،سیما ٹیکس اور کونفی ماق کو جنوبی امریکا میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی نمائشوں میں شمار کیا جاتا ہے ، رواں برس ایمی ٹیکس میں 195نمائش کنندگان نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی جبکہ 8ہزار سے زائد تجارتی خریدار وں نے ان میں دلچسپی کا اظہار کیا ،ایمی ٹیکس نمائش میں فائبر، یارن، وون اور نٹڈ فیبرکس، ٹرمز اینڈ ایسیسریز، اپیرل انڈسٹری کیلئے سروسز، ڈیجیٹل پرنٹنگ اور فیبرک کی سبلی میشن اور سافٹ ویئر کی جدید مصنوعات کا بھرپور ڈسپلے کیا گیا ،پاکستان سے نمائش میں کوہ نور ملز،سفائر ٹیکسٹائل ،انٹر لوپ،آدم جی انٹر پرائزز،فضل کلاتھ اور کے بی انٹر پرائزز نے شرکت کی ،نمائش کے حوالے سے آدم جی انٹرپرائزز کے جنرل منیجر حافظ کاشف کا کہنا تھا کہ نمائش بہت اچھی رہی، ہم اپنے خریداروں کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب رہے ،کوہِ نور ملز کے جنرل منیجر مارکیٹنگ عامر قریشی کے مطابق نمائش اچھی رہی اور ہمیں بہت سے پوٹینشل کسٹمرز سے ملنے کا موقع ملا،اگلی ٹیکس ورلڈ اپیرل سورسنگ یوایس اے ، 23 سے 25 جولائی 2018 جبکہ ٹیکس ورلڈ اپیرل سورسنگ 17 سے 20 ستمبر 2018 میں منعقد ہوگی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...