محکمہ امداد باہمی اور پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ کے افسران کا اجلاس

محکمہ امداد باہمی اور پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ کے افسران کا اجلاس

لاہور (پ ر) محکمہ امداد باہمی اور پنجاب پراونشل کواپریٹو بینک لمیٹڈ کے افسران کا اجلاس زیر صدارت رجسٹرار کواپریٹوز پنجاب ذوالفقار احمد گھمن منعقد ہوا۔ جس میں صدر ؍چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب، جائنٹ رجسٹرار کواپریٹوز اور صوبہ بھر سے محکمہ امداد باہمی اور بینک کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں بینک کے جانب سے کواپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے پیداواری اور دیگر سکیموں کے ذریعے قرضہ جات کے اجراء، وصولی اور غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بینک 29مارچ 2018ء تک غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کی مد میں 784.06ملین روپے کی وصولی کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ بینک نے فصل خریف 2018ء کی مد میں 2500ملین روپے کے قرضہ جات کے اجراء کا ہدف مقرر کیا ہے۔ علاوہ ازیں بینک سالانہ تقریباً 11ارب روپے سالانہ کے قرضہ جات جاری کررہا ہے۔ اجلاس میں کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ رجسٹرار کواپریٹوز پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ تمام کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات سالانہ اجلاس عام منعقد کروائے۔ الیکشن رولز اور ماڈل بائی لاز لاگو کروا ئے جائیں۔ اجلاس میں کواپریٹو سوسائٹیز کے آڈٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کی تمام کواپریٹو سوسائٹیز کے آڈٹ کو فوری مکمل کروایا جائے۔ اجلاس میں کواپریٹو سوسائٹیز کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈئنگی اور شجر کاری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر سخت ہدایت کی کہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ ممبران ان سکیموں سے استفادہ کر سکیں۔

مزید : کامرس