قومی کرکٹ ٹیم کا 5روزہ تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

قومی کرکٹ ٹیم کا 5روزہ تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے منتخب 16کھلاڑیوں کا 5روزہ تربیتی کیمپ کل سے شروع ہو گا۔شاہین 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے23اپریل کو لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ روانہ ہوں گے۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہر علی ، سمیع اسلم ، حارث سہیل، بابر اعظم ، فخر زمان، امام الحق، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان اور محمد عامر شامل ہیں۔ نوجوان کھلاڑی محمد عباس، سعد علی، حسن علی، فہیم اشرف اور راحت علی کو بھی16رکنی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔