اینگرو فوڈز / رائل فریزلینڈ کیمپینااورٹیٹرپاک ماحول کو صاف بنانے کیلئے تعاون کریں گے

اینگرو فوڈز / رائل فریزلینڈ کیمپینااورٹیٹرپاک ماحول کو صاف بنانے کیلئے ...

لاہور( پ ر)عالمی سطح پر ماحول میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظراینگرو فوڈز لمٹیڈ کی صدر کمپنی رائل فریزلینڈ کیمپینا اور ٹیٹراپاک ماحول کو صاف رکھنے کے لیے تعاون کریں گے۔ ’ پینتھر-پارٹنرشپ اینڈ نیو ٹیکنالوجی فار ایواپوریٹرز‘ کے نام سے طے پانے والے اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے ٹیٹراپاک کی جانب سے فراہم کی جانے والی falling film evaporators مشینوں کی تنصیب کو یقینی بنائیں گے۔ یہ مشینیں دنیا کے 32ممالک میں موجود رائل فریزلینڈ کیمپینا کے تمام آپریٹنگ کمپنیوں میں نصب کی جائیں گی۔اس شراکت داری پر عمل درآمد کے لیے مختلف کاروباری اداروں اور شعبوں کے درمیان بطور ٹیم ایک تحریک کی ضرورہو گی چنانچہ آغاز سے اختتام تک اس پروسیس کی مانیٹرنگ مختلف ٹیمیں کریں گی جنہیں اس مقصد کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ ہر ٹیم ایک مخصوص پروسیس کی نشاندہی کرے گی جس کے بعد اس پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا اور اس طرح پہلی مرتبہ میں ہی پروجیکٹ پر درست عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

طے شدہ اسٹرکچر کے ساتھ ہر تنصیب کی تصریحات کی ڈیزائننگ اور کاسٹ میں شفافیت لائی جائے گی۔اس شراکت داری کے تحت رائل فریزلینڈ کیمپینا انفرادی پروجیکٹس کے لیے ٹینڈر طلب کرے گی ۔ یہ ایک ایسا مرحلہ ہے جس پر وقت صرف ہوتا ہے اور صحیح پارٹنر کے انتخاب میں کئی مہینے صرف ہو جاتے ہیں۔ اس نئی شراکت دار کی روشنی میں رائل فریزلینڈ کیمپینا کی مجموعی قدر میں اضافہ ہو گا۔پینتھر کے ساتھ رائل فریز لینڈ کیمپینا کو آپریشنز کے دوران ہونے والے اخراجات میں بچت ہوگی۔ اینگروفوڈز لمٹیڈ کے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز ڈائریکٹر، نوید سعید نے کہا،’’اینگرو فوڈزلمٹیڈ کو رائل فریز لینڈ کیمپینا فیملی کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ رائل فریز لینڈ کیمپینا اور ٹیٹر پاک کے درمیان اس شراکت کے باعث ہم بھی توانائی کے استعمال میں 10فیصد تک کمی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس سے کاربن کے اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہو گی ۔ اینگرو فوڈز لمٹیڈ سماجی طور پر ایک ذمہ دار ادارے کے طورپراس کا پابند ہے۔‘‘دونوں اداروں کے درمیان یہ ایک طویل المدتی شراکت داری ہے اور تمام نئی تنصیبات مشترکہ معاہدے کے تحت کی جائیں گی۔

مزید : کامرس