ٹی20 بلائنڈ کرکٹ کپ کے سیمی فائنلز آج ہونگے
اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد بلائنڈ کر کٹ کلب کے زیر اہتمام پی اے ایف ٹی20 بلائنڈ کرکٹ کپ کے سیمی فائنل مرحلہ کا آغاز آج ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل اسلام آباد اور سرگودہا کی ٹیموں کے درمیان پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ ای نائن اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں کوئٹہ اور اٹک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔