ہنڈا اٹلس کارنے ایک سال میں سیلز کا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا

ہنڈا اٹلس کارنے ایک سال میں سیلز کا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا

لاہور ) پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے، یکم اپریل 2017ء سے لے کر 31 مارچ 2018ء تک، ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 50,100 یونٹس کی سیلز کا تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر اپنی فیکٹری واقع مانگا منڈی لاہور میں ایک یادگار تقریب کا اہتمام کیا۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ہیرونوبو یوشیمورا کے علاوہ کمپنی ٹاپ ایگزیکٹوز اور ایسوسی ایٹس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 2017-2018کا سال ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کیلئے سنہرا سال ثابت ہوا۔ اس سال کے دوران کمپنی نے کئی اہم سنگ میل عبور کئے جن میں20,092 یونٹس کے ساتھ ہنڈا سوِک کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت، 20,886 یونٹس کے ساتھ ہنڈا سٹی کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت اور ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 50,100 یونٹس کے ساتھ اب تک ایک سال کے دوران سب سے بڑی فروخت کے تاریخی ریکارڈز شامل ہیں۔ہنڈا فیملی سے خطاب کے دوران پریزیڈنٹ نے ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ٹیم کے ساتھ ساتھ یہ اہم سنگ میل عبور کرنے پر حکومت، میڈیا اور کسٹمرز کو بھی مبارکباد پیش کی۔ مسٹر ہیرونوبو یوشیمورا نے اپنے خطاب میں کہا، ’’ہماری غیرمعمولی ٹیم کی مخلصانہ کوششوں سے ہم نے نہ صرف 50 ہزار یونٹس کی فروخت کا ہدف حاصل کیا ہے بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ ہماری ٹیم اسی ولولہ کے ساتھ کام کرتی رہے گی اور ہم آنے والے دنوں میں بھی ایک کے بعد دوسرا اہم سنگ میل عبور کرتے رہیں گے۔‘‘مئی 1994ء میں آپریشنز کا آغاز کرنے کے بعد اب ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کا شمار ملک کے سب سے بڑے آٹوموبائل مینوفیکچررز میں ہوتا ہے۔ ہنڈا اپنے کسٹمرز کو مکمل اطمینان فراہم کرتی ہے اور یہ تصور ہماری ’’جوائے‘‘ کی فلاسفی سے ابھرا ہے، جوائے آف مینوفیکچرنگ، جوائے آف سیلنگ اور جوائے آف بائنگ اس فلاسفی کے اہم اصول ہیں۔ یہ ’’جوائے‘‘ ہی ہے جس نے ہنڈا کو یہ اہم سنگہائے میل عبور کرنے کے قابل بنایا ہے۔

50ہزار یونٹس سے زائد کی فروخت کا اعزاز حاصل کرنے میں سب سے اہم کردار برانڈ کے تمام ماڈلز کی کوالٹی نے ادا کیا ہے جس پر ہم نے کبھی سمجھوتہ نہ نہیں کیا۔

ہنڈا ہمیشہ سے اپنے قابل قدر کسٹمرز کو بہترین کوالٹی پروڈکٹس فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ یہ ہدف حاصل کرنے میں CKD اور CBU دونوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہنڈا سٹی، ہنڈا سوک، ہنڈا بی آر وی کی بے مثال کامیابی کے علاوہ ایکارڈ، سی آر وی اور ایچ آر وی بھی نمایاں تعداد میں فروخت ہوئی۔پاکستانی کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ ہنڈا سٹی اور ہنڈا سوک اپنے لاہور پلانٹ میں تیار کرتی ہے جس میں زیادہ تر اسمبلنگ پارٹس مقامی سپلائرز فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ حال ہی میں بی آر وی بھی مینوفیکچرنگ لائن میں شامل ہوئی ہے، جس کی بدولت ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کو مقامی طور پر ملک کی پہلی مڈسائز ایس یو وی تیار کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کو اس بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کئی شرکاء کار کی معاونت حاصل رہی، خاص طور پر کسٹمرز، حکومت، میڈیا، ہنڈا ڈیلرز، سپلائرز، پارٹنرز اور تمام ہنڈا ایسوسی ایٹس کے تعاون کے بغیر اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا ممکن نہ تھا۔

مزید : کامرس