پنجاب باکسنگ چمپئن شپ،باکسرزکی رجسٹریشن آج شروع

پنجاب باکسنگ چمپئن شپ،باکسرزکی رجسٹریشن آج شروع

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جا ن کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام باکسنگ کے فروغ کیلئے چمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پنجاب باکسنگ چمپئن شپ 11مئی سے شروع ہوگی جس میں خواتین کی 6 ویٹ کیٹیگریز بھی رکھی گئی ہیں، کامیا ب باکسرز کو لاکھوں روپے انعامات دیئے جائیں گے۔اس کا فیصلہ پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا،جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ودیگر نے شرکت کی، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے کہا کہ باکسرز کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگا۔

،باکسرزپنجاب کے تما م اضلاع میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے دفاتر میں رجسٹریشن کراسکیں گے جس کے بعد کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی