پروگریسو گروپ کی حفیظ سنٹر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

پروگریسو گروپ کی حفیظ سنٹر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نو ...

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور ایوان صنعت و تجارت کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ نے حفیظ سنٹر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر ملک کلیم اور جنرل سیکرٹری بشارت بلوچ ، عارف نسیم اور دوسرے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ لاہور کی تاجر برادری بلخصوص حفیظ سنٹر کے تاجران کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کے حفیظ سنٹر ٹریڈرزایسوسی ایشن کے حالیہ سالانہ الیکشن میں ملک کلیم ، بشارت بلوچ اور عارف نسیم گروپ نے 497ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان اور تمام ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...