آٹو مکینکا دبئی ایکسپو ، 9پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
کراچی (یواین پی )دبئی میں یکم مئی سے شروع ہونیوالی عالمی آٹو پارٹس و ایسیسریز نمائش آٹو مکینکا دبئی میں پاکستان سے 9کمپنیاں شریک ہونگی،میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے عمر صلاح الدین کے مطابق اس 3 روزہ نمائش میں ٹڈاپ کے تحت 6 جبکہ 3 کمپنیاں براہ راست شریک ہونگی۔
، گزشتہ برس آٹو مکینکا دبئی میں 57ممالک سے 1995 نمائش کنندگان نے مصنوعات کا ڈسپلے کیا تھا جبکہ 136ممالک کے 30 ہزار سے زائد تجارتی خریدار نمائش میں شریک ہوئے۔