سپین :سپر بائیک ایونٹ چاز ڈیویز نے جیت لیا

سپین :سپر بائیک ایونٹ چاز ڈیویز نے جیت لیا

بارسلونا (نیٹ نیوز ) سپین میں سپر بائیک ریسنگ کا دلچسپ ایونٹ برطانیہ کے ڈرائیور چاز ڈیویز نے جیت لیا ہے۔ سپین میں موٹر بائیک ریسنگ کے دلچسپ مقابلے ہوئے جس میں دنیا بھر کے ماہر ڈرائیورز نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ایک دوسرے پر برتری کیلئے شرکا پرجوش نظر آئے۔ آگے نکلنے کی کوشش میں میزبان ملک کے رائیڈر کی بائیک ٹریک سے پھسل گئی۔ برطانوی ڈرائیورنے کم ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...