مکی آرتھر کو انگلینڈ میں شکست کا خوف کھانے لگا

مکی آرتھر کو انگلینڈ میں شکست کا خوف کھانے لگا

لاہور (آن لائن) ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مکی آرتھر کو انگلینڈ میں شکست کا خوف کھانے لگا ، مشکوک فٹنس کے حامل کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر رضامند ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے ٹیم منتخب کرتے وقت کہیں سمیع اسلم کی فٹنس پر سمجھوتہ ہواتو کسی نے سعد علی کے معاملے میں پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا جبکہ امام الحق بھی چیف سلیکٹر انضمام الحق سے رشتہ داری کا فائدہ اٹھاگئے۔یہ بات قابل غور ہے کہ انگلینڈ کے گزشتہ دورے پر سمیع اسلم کو پہلے دو ٹیسٹ میچز میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا تاہم جب تیسرے ٹیسٹ میں انہیں ڈیبیو کروایا گیا توانہوں نے اس دورے کی اپنی 4اننگز میں 2نصف سنچریوں کی مدد سے 167رنز سکور کرکے اپنی افادیت ثابت کردی اور شاید اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز نے اس مرتبہ بھی ان کی ناقص فٹنس کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں سکواڈ میں سلیکٹ کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...