ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے مارچ میں 443کیسوں کا فیصلہ سنایا

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے مارچ میں 443کیسوں کا فیصلہ سنایا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا گیارھواں ماہانہ اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمد سہیل کی زیر صدارت 1۔برڈوڈ روڈ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ سیکرٹریٹ میں ہوا۔اجلاس میں فیلڈ فورس اور سیکرٹریزڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ۔اجلاس میں میڈیسن سرویلنس سسٹم کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں چیف ڈرگز کنٹرولرپنجاب محمدمنورحیات کے علاوہ پراونشل ڈرگ کنٹرول یونٹ، پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ، چیف ڈرگزکنٹرولرپنجاب آفس کے افسران کے علاوہ تمام اضلاع کے سیکرٹریز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے شرکت کی۔جلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول محمدسہیل نے موجود افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہDQCB نے 443کیسز کا فیصلہ کیا،جن میں 241کیسز کو پراسیکوشن کے لیے پیش کیاگیا، 12کیسزمیں ایف۔آئی۔آر۔ درج کروائی گئیں اور 157کیسزمیں وارننگ دی گئی۔ محمد منور حیات نے بتایا کہ سنڑلائزڈ ڈرگ سیل لائسنسنگ کے تحت 25287 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 20854 کے قریب لائسنس پرنٹ ہو چکے ہیں جبکہ سنٹرلائیذڈ باربر اینڈ بیوٹی سیلون لائسنسنگ سسٹم کے تحت 35464سینٹرز رجسٹر کیے جا چکے ہیں جن میں 29099 حجام اور4225بیوٹی سنٹرز شامل ہیں۔

فیصلہ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...