چڑیا گھر میں مردوں کا فیملی کے بغیر داخلہ بند ، سیکیورٹی سخت

چڑیا گھر میں مردوں کا فیملی کے بغیر داخلہ بند ، سیکیورٹی سخت

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے فیملی کے بغیر چڑیا گھر میں مردوں کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ چڑیا گھر کے گیٹ کے بالکل سامنے والی پارکنگ کو بھی ختم کرکے سیکورٹی کے انتظامات کو مزید فول پروف بنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس کے تحت اب کوئی بھی مرد بغیر کسی فیملی کے چڑیا گھر کے اندر داخل نہیں ہو سکے گا اس سے قبل مرد حضرات اکیلے یا پھر دوستوں کے ساتھ بھی محض تفریح کی غرض سے چڑیا گھر کے اندر چلے جاتے تھے لیکن اب ان کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے چڑیا گھر کی انتظامیہ کے اس فیصلے سے جہاں پر مرد حضرات پریشانی کا شکار ہیں تو وہیں پر خواتین نہایت خوش دکھائی دیتی ہیں ۔دوسری جانب چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن سکھیرا کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عارضی طور پر خواتین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر ہی لگائی گئی ہے اور اس کے علاوہ کچھ سیکورٹی کے بھی تھریٹ ہیں لیکن وہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر میڈیا پر لانا مناسب نہیں ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1