اشیاء خوردونوش مقرہ نرخوں سے زائد پر فروخت،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

اشیاء خوردونوش مقرہ نرخوں سے زائد پر فروخت،اسمبلی میں تحریک التواء جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے صوبے بھر میں اشیائے خوردو نوش مقررہ نرخوں سے زائدپر فروخت ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرا دی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سبزیوں او رپھلوں کی مقررکردہ قیمتوں پر فروخت کہیں بھی نظر نہیں آتی ،اتوار بازار نمائشی کاروائی بن چکے ہیں ،بکرے اور گائے کا گوشت پہلے ہی غریب آدمی کی پہنچ سے باہر تھا اب مرغی کے گوشت میں بھی آئے روز من مرضی کا اضافہ ہو رہا ہے ،ایم پی اے شعیب صدیقی نے تحریک التوائے کار میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے ہی دیے گئے ریٹس کے مطابق ان اشیاء کی فروخت میں ناکام ہو چکی ہے
صدیقی