فٹ پاتھوں اور گلیوں میں زندگی گزارنے والے بچوں کو تحفظ دیا جائے

فٹ پاتھوں اور گلیوں میں زندگی گزارنے والے بچوں کو تحفظ دیا جائے

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سٹریٹ چلڈرن کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 10کروڑ بچے فٹ پاتھوں اور گلیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔پاکستان میں اس وقت ان بچوں کی تعداد 15لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔فٹ پاتھوں پر زندگی گزارنے والے بچوں میں 94فیصد لڑکے اور 6فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل سٹریٹ چلڈرن کا عالمی دن منایا گیا ہے۔ان میں اکثر بچے گھریلو تشدد،تعلیمی اداروں یا مدارس میں تشدد کی وجہ سے گھروں سے بھاگ جاتے ہیں۔جبکہ 63فیصد بچے جنسی بد اخلاقی کا شکار ہوتے ہیں۔یہ بچے زیادہ ہیپاٹائٹس ،ٹی بی سمیت کئی خطرناک بیماریوں کا شکار ہیں۔یہ ایوان وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ سٹریٹ چلڈرن کیلئے خصوصی طور قانون سازی کی جائے۔جو ادارے ان بچوں کی نگہبانی اور تربیت کیلئے معمور ہیں ان یکو پابند کیا جائے کہ وہ ان بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے عملی طور پر اقدامات کرے۔

حنا پرویز

مزید : میٹروپولیٹن 1