جسٹس اعجا ز الاحسن کے گھر فائرنگ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

جسٹس اعجا ز الاحسن کے گھر فائرنگ کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان معزز جج اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور حکومت پنجاب سے واقعہ میں ملوث افراد کو فلفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ حکومت ججوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرے پولیس گارڈز کے ہوتے ہوئے فائرنگ کا واقعہ رونما ہونا تشویش کا باعث ہے۔ واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری میاں شہباز شریف کا سیف سٹی پروگرام کے لئے امتحان ہے۔

قرارداد

مزید : میٹروپولیٹن 1