مسیحی شہری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے ساتھ ہیں

مسیحی شہری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے ساتھ ہیں

لاہور(پ ر)مسیحی شہری دہشتگردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں قوم کے شانہ بشانہ ہیں،ہم کوئٹہ کے علاقہ عیسیٰ نگر میں ہونے والی فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر نیشنل کونسل آف چرچز ان پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر آزاد مارشل نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بہادر عسکری جوان اور حکومتی ادارے اپنی جہد مسلسل سے دہشتگردی کی آگ کو بہت حد تک ٹھنڈا کر چکے ہیں تاہم اکا دکا واقعات کے رونما ہونے کے پیش نظر ہمیں فی الحال مزید چوکنا رہناہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کو بھی تعاون کا پورا یقین دلاتے ہیں

بشپ آزاد مارشل

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...