(ن) لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ صرف بیانات کی حد تک ختم کی

(ن) لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ صرف بیانات کی حد تک ختم کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے لوڈ شیڈنگ صرف دعوؤں ،خیالوں اور بیانات میں ہی ختم کی ہے جبکہ عملی طور پر لوڈ شیڈنگ تو اسی طرح سے جاری ہے نہ جانے نواز شریف نے کون سے ملک کی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہونے کی بات کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ الیکشن میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگا کر عوام سے ووٹ حاصل کرکے اپنی پانچ سالہ حکومت میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کر سکے ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب جو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مینار پاکستان پر ہاتھ والے پنکھے پکڑ کر جو ڈرامے کیا کرتے تھے وہ بھی اپنے صوبہ پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے کچھ نہ کر سکے ۔
اشرف بھٹی