قطر سے این ایل جی کی خریداری سے خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے

قطر سے این ایل جی کی خریداری سے خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور لاہور میاں کامران سیف نے ان اخباری رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ قطر سے سستی ایل این جی کا دعویٰ غلط ثابت ہوا اور قطر سے ایل این جی لینے سے سالانہ ایک ارب80کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر سے ایل این جی فی کارگو نجی کمپنیوں کے مقابلے میں کم از کم 3کروڑ روپے مہنگا خرید رہا ہے جس سے ماہانہ 15کروڑ جبکہ سالانہ 1ارب 80کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ررینٹ خام تیل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ قطر سے مہنگی ایل این جی خریدنے کا ماہانہ نقصان بڑھتا جارہا ہے ۔

کامران سیف

مزید : میٹروپولیٹن 1