جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے،مہرین انور

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے،مہرین انور

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ معزز جج عوام کو انصاف فراہم کررہے ہیں ، عدلیہ دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیتی ہے ، ہمیں عدلیہ کا احترام کرنا چاہیے لیکن یہاں تو انصاف فراہم کرنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں، انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے ،پورے ملک کے وکلا عدلیہ کے ساتھ ہیں ، ہم معزز ججوں کا خود تحفظ کریں گے ، فائرنگ کا یہ واقعہ معمولی نہیں ہے اسے سنجیدہ لیا جائے ۔

مہرین

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...